Khawab kya dekhne koi neend ke anjam ke baad
kis ko jeenay ki hawas hashar ke hangam ke bad,
خواب کیا دیکھنے کوئی نیند کے انجام کے بعد
کِس کو جینے کی ہوس حشر کے ہنگام کے بعد
عِشق نے سیکھ ہی لی وقت کی تقسیم کے اب
وہ مجھے یاد تو آتا ہے مگر ـــــــ کام کے بعد
ایک ہی اِسم کو بارِش نے ہرا رکھا ہے
پیڑ پر نام تو لِکھے گئے ـــــــــاُس نام کے بعد
موت وہ ساقی کے جِس کے تھکتے نہیں ہاتھ
بھرتی جائے گی سدا جام وہ اِک جام کے بعد
تھک کے میں بیٹھ گیا اب مگر اے سایہ ِ طلب
کِس کی خیمے پر نظر جاتی ہے ہر گام کے بعد
No comments:
Post a Comment