Friday, 14 February 2014

Hijar ki shab mai Qaid kare ya subha wisaal mai rakhe, Acha Moula ye teri marzi, Tu jis Haal mai rakhe, Urdu Image Poetry


Hijar ki shab mai Qaid kare ya subha wisaal mai rakhe
Acha Moula ye teri marzi, Tu jis Haal mai rakhe
ہِجر کی شب میں قید کرے یہ صبح وِصال میں رکھے
اچھا مولا یہ تیری مرضی ـــــ تو جِس حال میں رکھے

کھیل یہ کیسا کھیل رہی ہے دِل سے تیری محبت 
اِک پل کی سرشاری دے اور دِنوں ملال میں رکھے

میں نے ساری خوشبوئیں آنچل سے باندھ کر رکھی
شاید اِن کا ذِکر تو اپنے کِسی سوال میں رکھے 

کِسی سے تیرے آنے کی سرگوشی سُنتے ہی
میں نے کِتنے پھول چُنے اور اپنی شال میں رکھے 

مشکِل بن کر ٹوٹ پڑی ہے دِل پر یہ تنہائی 
اب جانے یہ کب تک اِس کو اپنے جال میں رکھے

No comments: