Usne hans ker hame pukara kya?
hogaya phir se wo hamara kya..?
اُس نے ہنس کر ہمیں پکارا کیا؟
ہوگیا پھر سے وہ ہمارا کیا ؟
جشن سا شہرِ جاں میں کیسا ہے؟
آ رہا ہے وہ ماہ پارہ کیا ؟
میری آنکھیں اُداس رہتی ہیں
اب نہ آئے گا وہ دوبارہ کیا ؟
آسماں پر نظر نہیں آتا
کھو گیا ہے میرا ستارہ کیا ؟
درد کی سلطنت پے بیٹھا ہے
کوئی فرما رواں دوبارہ کیا ؟
اے دلِ بے قرار رہنے دے
شہرِ تسکین میں ہمارا کیا؟
چار آنسو بہا کے سب چپ ہیں
رائیگاں ہی گیا قتل ہمارا کیا ؟؟
No comments:
Post a Comment